سونم کپور اپنا فلمی کیریئر بنانے کیلئے دہلی کا رخ کر لیا

سونم کپور اپنا فلمی کیریئر بنانے کیلئے دہلی کا رخ کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی ( نیٹ نیوز) سونم کپور فیملی کی ہر بات نرالی ہے تو پھر یہ کیونکر ہو سکتا ہے کہ سونم ہواں کے مخالف نہ چلیں۔آج کل سونم کپورکا رخ ہے شمال کے شہر دہلی کی جانب۔ یہ چنچل سی لڑکی ہے انیل کپور خاندان کی وہ الہڑ دوشیزہ جو ہواں کے دوش پر چلنے کے بجائے مخالف سمت چلنے کو ترجیح دیتی ہے۔اگر یقین نہ آئے تو دیکھ لیجئے کہ کترینہ کیف،دپیکا اور سوناکشی کی کوشش ہے کہ وہ بھارت کے جنوب یعنی ممبئی کی فلم نگری میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں مگر جناب سونم کپور بضد ہیں کہ وہ بھارت کے شمال یعنی دہلی میں ہی اداکاری کے اس استھان کو چھوئیں گی جو فلمی تاریخ میں ایک نیا باب ہوگا۔ سونم کہتی ہیں کہ ان کی آنے والی فلم رانجھنا اور بھاگ ملکہ بھاگ ان کے فلمی کیریئر کے بھاگ جگا دے گی۔

مزید :

کلچر -