مادھوری نے پرفارمنس سے حاضرین کے دل موہ لیے

مادھوری نے پرفارمنس سے حاضرین کے دل موہ لیے

  

ممبئی ( نیٹ نیوز)بالی وڈ ڈانسنگ کوئین مادھوری ڈکشٹ نے بھارتی شہر پونے میں پرفارم کر کے حاضرین کے دل موہ لیے۔پونے میں بلڈ ڈونیشن تنظیم کی طرف سے منعقد کی جانے والی تقریب میں مہمان خصوصی مہاشٹررا کے ڈپٹی وزیر اعلی تھے۔ مادھوری نے اپنی 1997ءمیں ریلیز ہونے والی فلم دل تو پاگل ہے کے گانے کوئی لڑکی ہے پر پرفارم کو حاضرین کو دم بخود کردیا۔ تقریب میں مادھوری کے شوہر ڈاکٹر سری رام بھی موجود تھے۔ تقریب کے بعد مادھوری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا چونکہ وہ ایک ڈاکٹر کی بیوی ہیں اس لیے وہ خون عطیہ کرنے کی اہمیت کو بخوبی سمجھتی ہیں۔

مزید :

کلچر -