مقبوضہ کشمیرمیں دینی مقامات کی آتشزدگی ور بے حرمتی کے واقعات کی مذمت
مقبوضہ کشمیرمیں دینی مقامات کی آتشزدگی ور بے حرمتی کے واقعات کی مذمت
سرینگر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے پوری وادی کشمیر میں دینی مراکز اور درگاہوں کی آتشزدگی اور بے حرمتی کے واقعات کی شدید مذمت کی ہے ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حریت چیئرمین نے سرینگر میں ایک میڈیا انٹرویو میں کہاکہ یہ واقعات وادی میں دینی ہم آہنگی کی فضا ءکو تباہ کرنے کی ایک مذموم سازش کا حصہ ہےں ۔انھوںنے بڈگام کے علاقے بیروہ میں ایک مسجد کی بے حرمتی کی مذمت کرتے ہوئے اسے مقبوضہ علاقے میں دینی اور مسلکی ہم آہنگی کو تباہ کرنے کی شرپسندوں کی کارروائی قراردیا ۔ انہوںنے ایک بار پھرلوگوں سے اپیل کی کہ وہ شرپسندوں کی مذموم کاررروائیوں سے خبردار رہیں اور درگاہوں اور دینی مقامات کے تحفظ کو یقینی بنائیں ۔