مقبوضہ فلسطین میں برما میں مسلمانوں پر دہشت گردی کےخلاف احتجاجی ریلی

مقبوضہ فلسطین میں برما میں مسلمانوں پر دہشت گردی کےخلاف احتجاجی ریلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مقبوضہ بیت المقدس ( اے این این )فلسطین کے شمالی شہروں الجلیل، المثلث اور صحرائے نقب سمیت کئی دیگر علاقوں میں مقامی نمائندہ تنظیم اسلامی تحریک کی اپیل پر برما میں مسلمانوں کے قتل عام کےخلاف احتجاجی ریلیاں اور جلسے جلوس منعقد کیے گئے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی شہریوں کی بڑی تعداد نے شمالی فلسطین سے ایک ریلی کی شکل میں تل ابیب میں برما کے ہائی کمیشن کی جانب مارچ کیا اور برما کے ہائی کمیشن کے دفتر کے باہر احتجاجی دھرنا دیا گیا۔ اس موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی جن میں انسانی حقوق کے مندوبین، میڈیا کے نمائندے اور سول سوسائٹی کے افراد بھی موجود تھے۔مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر برما میں مسلمانوں کا قتل عام بند کرنے اور نہتے خواتین اور بچوں کے خون میں اپنے ہاتھ رنگنے میں ملوث بوذی قبائل کےخلاف فوری تحقیقات کے مطالبات درج تھے۔مظاہرین نے برما کے سفارت خانے کے باہر برمی حکومت اور اس کی فوج کےخلاف بھی شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ برما کی حکومت اپنے ہاں مسلمانوں کا قتل عام کر رہی ہے۔ وہ اسے کسی صورت میں برداشت نہیں کرتے۔ انہوں نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ برما میں جاری مسلمانوں کی خون ریزی بند کرانے کے لیے عالمی امن فوجیں برما روانہ کرے۔خیال رہے کہ برما کے مسلم اکثریتی صوبہ اراکان میں گذشتہ دو ماہ کی دہشت گردی کے دوران برمی بوذی قبائل کے دہشت گردوں کے حملوں میں ہزاروں مسلمان شہید اور لاکھوں کی تعداد میں بے گھر ہو چکے ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -