12افراد کو ہلاک کرنےوالے ملزم جیمز ہومز کی عدالت میں پیشی

12افراد کو ہلاک کرنےوالے ملزم جیمز ہومز کی عدالت میں پیشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈینور(اے این این )ڈینور کے نواح میں واقع آرورا شہر کے ایک سنیما گھر میں فائرنگ کر کے بارہ افراد کو مبینہ طور پر ہلاک کرنے والے ملزم جیمز ہومز کو گذشتہ روز پہلی مرتبہ عدالت کے سامنے پیش کر دیا گیا۔ چوبیس سالہ جیمز ہولمز عدالت میں پیشی کے دوران جذبات سے عاری اور قدرے حواس باختہ نظر آ رہا تھا۔ پیر کے روز ہونے والی عدالتی کارروائی میں متاثرہ گھرانوں سے تعلق رکھنے والے قریب چالیس افراد بھی موجود تھے۔ جج نے اگلی پیشی کے لیے آئندہ پیر کا دن مقرر کیا ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ تیس جولائی کو ہونے والی دوسری پیشی کے دوران جیمز ہومز کے خلاف باضابطہ طور پر فرد جرم عائد کر دی جائے گی۔

مزید :

عالمی منظر -