چین:463 مشتبہ جعلی کرنسی کا کام کرنے والے ملزمان گرفتار
بیجنگ(اے پی پی) چین کی پولیس نے ملک بھر کریک ڈاون کے دوران 463 مشتبہ جعلی کرنسی کا کام کرنے والے ملزمان کوگرفتار کرلیا اور 18ملین یو آن کے جعلی کرنسی نوٹ ضبط کرلئے۔ وزارت پبلک سیکیورٹی نے کہا کہ کارروائی خصوصی کریک ڈاﺅن کے تحت ہوئی۔ گزشتہ روز وزارت کی طرف سے ایک بیان میں بتایا گیاہے کہ جنوبی چین میں صوبہ گانگ ڈانگ کی ہولائی کاونٹی کی پولیس نے ایک اہم کیس میں 4 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا جن سے 80 ملین یو آن سے زائد جعلی کرنسی اور کرنسی چھاپنے کی مشینری کو ضبط کیا گیا۔ مارچ میں آنے والے اقتصادی بحران کے بعد کریک ڈاﺅن خصوصی مہم کا حصہ ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پولیس عوام کے حقوق کے تحفظ کے لئے کوششیں جاری رکھے گی۔