بانڈی پورہ میں بھارتی فوجیوں کی فائرنگ سے ایک شہری زخمی
سرینگر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں بانڈی پورہ کے علاقے ماگام میں بھارتی فوجیوں کی فائرنگ میں ایک شہری زخمی ہو گیا ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 32سالہ شہری محمد انور ماگام کے علاقے لشکوٹ میں اس وقت زخمی ہوا جب فوجیوںنے تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے دوران اس پر فائرنگ کی ۔ ایک فوجی افسر نے اعتراف کیا ہے کہ محمد انور ہاتھ میں چھڑی لئے ہوئے چل رہا تھا اور جب انہوںنے اسے رکنے کیلئے کہا تو وہ نہیں رکا جس کے بعد اس پر فائرنگ کی گئی ۔ انور کو علاج معالجے کیلئے سرینگر کے ایک ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔