وائٹ ہاوس نے صدر اوباما کی فائرنگ میں بچنے والی خاتون سے ملاقات کی تصویر جاری کر دی

وائٹ ہاوس نے صدر اوباما کی فائرنگ میں بچنے والی خاتون سے ملاقات کی تصویر جاری ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 واشنگٹن (آ ئی اےن پی ) وائٹ ہاو¿س نے امریکی صدر اوباما کی سنیما فائرنگ میں بچ جانے والی خاتون سے ملاقات کی تصویر جاری کردی، امرےکی مےڈ ےا کے مطابق امریکی صدر براک اوباما سنیما فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین سے تعزیت کیلئے گزشتہ روز کولوراڈو پہنچے تھے۔ وہاں انہوں نے اسپتال میں زخمیوں کی عیادت بھی کی اور کہا کہ ایک صدر کی حیثیت سے نہیں بلکہ ایک باپ اور خاوند کی حیثیت سے وہ اس دکھ کو سمجھ سکتے ہیں۔ وائٹ ہاو¿س نے انکی ملاقات کی تصویر بھی جاری کی ہے جس میں صدر اوباما اسپتال میں متاثرہ خاندان کو دلاسہ دیتے نظر آرہے ہیں

مزید :

عالمی منظر -