جرائم پیشہ افراد کو ہرگز معاف نہیں کیا جائے گا: ثقلین گوندل
لاہور (خبرنگار) تھانہ گوال منڈی میں تعینات ہونے والے نئے ایس ایچ او ثقلین گوندل نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاﺅن کرکے ایک درجن سے زائد ملزمان کے اڈووں پر چھاپے مارے، اور ملزمان کے خلاف کریک ڈاﺅن کو جاری کرکھتے ہوئے گزشتہ روز بھی چھاپے مارے جس میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے چار افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ایس ایچ او گوال منڈی ثقلین گوندل نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ افراد کو ہرگز معاف نہیں کیا جائے گا اور ڈی آئی جی آپریشن رائے محمد طاہر اور ایس پی سٹی ؟؟؟ خان کے حکم پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف ایک ہفتہ تک کریک ڈاﺅن کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا اور جرائم میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے۔