فلائی اوور کی تعمیر ،اکھاڑ بچھاڑ سے ٹریفک پولیس کا دفتر بھی محفوظ نہ رہ سکا

فلائی اوور کی تعمیر ،اکھاڑ بچھاڑ سے ٹریفک پولیس کا دفتر بھی محفوظ نہ رہ سکا

  

لاہور (جنرل رپورٹر) فیروز پور روڈ پر فلائی اوور کی تعمیر کیلئے جاری اکھاڑ بچھاڑ سے ٹریفک پولیس کا دفتر بھی محفوظ نہ رہ سکا۔ اچھرہ سرکل کی ٹریفک پولیس نے عارضی طور پر اللہ کے گھر کو اپنا ٹریفک سیکٹر بنا لیا ہے۔ سرکاری کاموں کے باعث پنجگانہ نمازوں کی ادائیگی میں مشکلات کا سامنا ہے۔ لیڈیز وارڈن بھی مسجد کے اندر کام کرنے پر مجبور ہیں۔ موٹرسائیکلیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔ 15 دن سے بجلی کی فراہمی مسلسل معطل ہے۔ روزوں کے دوران شدید مشکلات کا سامناہے۔ اعلیٰ حکام کے نوٹس میں ہے کہ اچھرہ سرکل کو کن مشکلات کا سامنا ہے۔ اس کے باوجود کوئی نئی جگہ یا بلڈنگ مختص نہیں کی گئی ہے۔ ان مسائل کی وجہ سے اچھرہ سرکل کے ٹریفک کا نظام شدید درہم برہم ہے اور ٹریفک کنٹرول کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -