مردہ مرغیوں کا گوشت فروخت کرنے والے 13 افراد گرفتار

مردہ مرغیوں کا گوشت فروخت کرنے والے 13 افراد گرفتار

  

لاہور ( وقائع نگار) شالیمار پولیس نے مردہ مرغیوں کا گوشت فروخت کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے درجنوں مردہ مرغیاں برآمد کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ شالیمار کے علاقہ میں مرغی کا گوشت بیچنے والے شمشاد، ساجد اور اکبر شہر کے مختلف علاقوں سے مردہ مرغیاں لا کر ان کا گوشت اپنی دکان پر بیچتے تھے ، پولیس نے اہل علاقہ کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے ان تینوں ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے درجنوں مردہ مرغیاں برآمد کرنے کے بعد ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں انکشاف کیا ہے کہ وہ عرصہ دراز سے اس گھناﺅنے کاروبار میں ملوث ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -