شہبا زشریف کا نام اور مقام ان کے کام کی بدولت ہے، رمضان مستانہ

شہبا زشریف کا نام اور مقام ان کے کام کی بدولت ہے، رمضان مستانہ

  

لاہور(پ ر) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماءاور پی پی159 سے ممکنہ امیدوار محمد رمضان مستانہ نے کہا ہے کہ خادم پنجاب میاں محمد شہباز شریف کا دنیا میں نام اور مقام ان کی میرٹ پالیسی اور ان کے معیاری کام کی بدولت ہے، وہ گڈگورننس اور تیز رفتار ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے شہریت رکھنے والے پاکستان کے واحد وزیر اعلیٰ ہیں، انہوں نے کرپشن کے سومنات کو پاش پاشک ر دیا، لوگ ان پر اعتماد کرتے اور ان پر جان چھڑکتے ہیں، لاہور سمیت پنجاب بھر میں پائیدار اور کشادہ سڑکوں کا جال صنعتی اور زرعی انقلاب کا سنگ میل ہے، میاں نواز شریف کے بعد پنجاب میں جو تعمیر و ترقی کے میدان میں جمود طاری تھا، میاں شہباز شریف نے وہ توڑ دیا اور اب ہر طرف تعمیر و ترقی کا پہیہ رواں دواں ہے، وہ نشتر کالونی میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -