جمعیت علماءپاکستان ہی ملک میں حقیقی تبدیلی لیکر آئے گی : پیر معصوم شاہ

جمعیت علماءپاکستان ہی ملک میں حقیقی تبدیلی لیکر آئے گی : پیر معصوم شاہ

  

لاہور(پ ر) جمعیت علماءپاکستان (نیازی )کے مرکزی صدر پیر معصوم شاہ نقوی نے کہا ہے کہ ایک گھناﺅنی سازش کے تحت پاکستان کا نقشہ تبدیل کرنے کی سازشیں کی جارہی ہیں،اگر حالات اسی طرح چلتے رہے تو ملک کا خدا ہی حافظ ہوگا، لیکن قوم کو باہر نکلنا ہوگا اور غیرملکی ایجنٹوں کی سازشوں کو ناکام بناتے ہوئے اپنے ملک کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کرنا ہوگی ۔ ملک میں کرپشن، مہنگائی وبدامنی روکنے کیلئے اسوقت کوئی جماعت مخلص نظر نہیں آرہی ، جے یو پی ہی ملک میں حقیقی تبدیلی کا نظام لائے گی جہاں سب کو برابر حقوق ملیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سیکرٹری جنرل ڈاکٹر امجد چشتی ،چوہدری حنیف سندھو،قاری زواربخاری چوہدری ظفر نت ،محمد آصف بٹ ، چوہدری غلام نبی ،اور دیگرشخصیات نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے برما اور ر ٹمبکٹومیں مسلمانوںکے قتل عام، ملک میں کرپشن، مہنگائی وبدامنی کے خلاف ایک قرار داد پیش کی جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔ پیر معصوم شاہ نقوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پوری دنیا میں مسلمانوں کو ایک سازش کے تحت مظالم کا نشانہ بنایا جارہاہے، امریکہ نے جس خطے میں قدم رکھا وہاں بدامنی پیدا ہوئی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -