حکومتی دعوﺅں کے باوجود رمضان میں مہنگائی کم نہ ہو سکی، امیر العظیم

حکومتی دعوﺅں کے باوجود رمضان میں مہنگائی کم نہ ہو سکی، امیر العظیم

  

ؒٓؒٓٓلاہور(نمائندہ خصوصی( امیرجماعت اسلامی لاہور امیرالعظیم نے کہا ہے کہ حکومتی دعوﺅ ں کے باوجود ماہ رمضان میں مہنگائی جاری ہے جبکہ جان بچانے والی ادویات بھی بدستورعام آدمی کی پہنچ سے دورہیں،لاہورشہرمیں پولیس کی موجودگی میںڈاکے ،اغوابرائے تاوان کی وارداتیں،عورتوں کے ساتھ ریپ کے واقعات عروج پرہیں،لگتا ہے حکومت نام کی کوئی چیزباقی نہیں رہ گئی۔ان خیالات کااظہارانہوں نے اچھر ہ میں اجتماع کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔امیرالعظیم نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت میں امن وامان کی صورتحال دگرگوں ہے،پوراشہربدترین سٹریٹ کرائمزکی لپیٹ میںہے، جرائم کے خاتمہ کے لےے پولیس کوئی کردارادانہیں کررہی ایسے لگ رہا ہے جیسے پولیس ڈاکوﺅں اورلٹیروں کے ہاتھوں یرغمال بنی ہوئی ہو۔انہوں نے کہا کہ عام آدمی کی فریادسننے والاکوئی بھی نہیں،شہری گھروں میں محصورہوکر رہ گئے ہیں،لاکھوں کے ڈاکے،نقدی اورزیورات چھین لینا اورگاڑیوں کی چوری عام سی بات ہوگئی ہے،وزیراعلیٰ امن وامان کے حوالے سے ایمرجنسی اقدامات کریں۔امیرالعظیم نے مطالبہ کیا کہ پولیس اصلاحات لائی جائیں،لوٹے جانے والے شہریوں کوہرجانہ اداکیاجائے،نقدی اورزیورات اورگاڑیاں چوری کرنے والے گروہوں کاسراغ لگاکرسخت قانونی کاروائی کی جائے۔انہوں نے کہا کہ لاہورشہرمیں بدامنی ختم کرکے امن وعامہ کوبحال کیاجائے،ورنہ حکومت کیخلاف بھرپوراحتجاج ہوگا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -