شہباز شریف عوام کی داد رسی اور اشک شوئی میں مصروف ہیں، نصیر احمد بھٹہ
لاہور(پ ر) مسلم لیگ ن کے ممبر قومی اسمبلی نصیر احمد بھٹہ ایڈووکیٹ اور ان کے کوارڈینیٹر میاں غلام مصطفی نے کہا ہے کہ مظلوم شہریوں کو ان کی دہلیز پر فوری انصاف کی فراہمی میاں شہباز شریف کا مشن ہے ہے، میاں شہباز شریف کے نزدیک عوام کی داد رسی اور اشک شوئی کرنا بھی ایک عیادت ہے، گرین ٹاﺅن میں خادم پنجاب میاں شہباز شریف کی طرف سے حالیہ کھلی کچہری کا انعقاد خوش آئند اور ٹھنڈی ہولا کا جھونکا ہے، خادم پنجاب میاں شہباز شریف تک سائلین کی رسائی اور وہاں شنوائی بہت آسان ہے، ورنہ ماضی میں چودھری پرویز الٰہی کے کیمپ آفس اور گھر انصاف کے متلاشی شہریوں کیلئے فوگواریا تھے، مسلم لیگ ن کے قائدین اور منتخب عوامی نمائندے عوام کو فوری ریلیف کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گرین ٹاﺅن میں ایک اجتماعی سے خطاب کرتے ہوئے کیا، نصیر احمد بھٹہ ایڈووکیٹ اور میاں غلام مصطفی نے مزید کہا کہ اگر پنجاب کا منتخب وزیر اعلیٰ خود کو اپنے عوام کا خادم سمجھتا ہے تو پھر سرکاری اداروں کے تنخواہ دار آفیسر اور اہلکار بھی اپنے اندر عوام کی خدمت کا جذبہ پیدا کریں