سپیرئیر یونیورسٹی میں ایوی ایشن لیب کا افتتاح

سپیرئیر یونیورسٹی میں ایوی ایشن لیب کا افتتاح

  

لاہور( ایجوکیشن رپورٹر) سپیرئیر یونیورسٹی میں ایوی ایشن لیب کا افتتاح کردیاگیا۔ یہ لیب جدید دور کے تقاضوں کے پیش نظر جدید سہولتوں سے مزین ہے جس کا افتتاح گزشتہ روز یونیورسٹی کے چیئرمین چوہدری عبدالرحمان نے کیا۔ افتتاح کے موقع پر سپیرئیر یونیورسٹی ایوی ایشن ڈیپارٹمنٹ کے پروگرام منیجر خالد بلوچ، پروفیسر ندیم انصاری، فیکلٹی ممبرز شاکر ارشد، فیضان آصف اور امتیاز حسین بھی موجود تھے۔ چیئرمین چوہدری عبدالرحمان نے کہا کہ ایوی ایشن نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیامیں اہمیت کا حامل ادارہ ہے ۔ پاکستان میں ایوی ایشن کے جدید تقاضوں اور وقت کی اہم ضروت کے پیش نظر سپیرئیر یونیورسٹی میں بھی طلبہ کے لئے اس پروگرام کا آغاز کیا گیاہے جو طلبہ کو تعلیم کے ساتھ ساتھ اس شعبے سے وابستہ جدید علوم اور پروفیشنل ٹریننگ فراہم کررہاہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ اس لیب کا مقصد ایوی ایشن کے طلبہ کو جدید سہولیات کے ساتھ ساتھ فیلڈ کی رہنمائی فراہم کرناہے جس سے ایوی ایشن طلبہ بہت سی معلومات اور ٹریننگ حاصل کرسکتے ہیں۔ طلبہ کو پریکٹیکل کروانے کے لئے ائیرکرافٹ کے جدید انجنوںسے متعارف کروایاجاتاہے۔اس لیب میں نئی ٹیکنالوجی کا حامل ائیرکرافٹ ایف 6انجن بھی رکھاگیاہے جس سے طلبہ جدید علوم اور جدید مشینری سے مستفید ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل میں اس طرح کی جدید ٹیکنالوجی طلبہ کو مہیاکی جائے گی۔ تقریب کے اختتام پر ان طلبہ کو سرٹیفکیٹ بھی دیے گئے جنہوں نے اس لیب کو جدید سہولتوں سے آراستہ کرنے کے لئے کام کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -