پاکستان کی خبر پر ایکشن ‘ایڈمنسٹریٹر اوقاف گوجرانوالہ طلب

پاکستان کی خبر پر ایکشن ‘ایڈمنسٹریٹر اوقاف گوجرانوالہ طلب

  

لاہور(سٹی رپورٹر) ”روزنامہ پاکستان“ میں خبر کی اشاعت پر سیکرٹری اوقاف طارق محمود پاشا نے ایڈمنسٹریٹر گجرانوالہ اوقاف حاجی محمد اسلم کو تعلیمی اسناد اور دیگر کوائف سمیت طلب کر لیا۔ تفیصلات کے مطابق گذشتہ دنوں ”روزنامہ پاکستان“ میں خبر شائع ہوئی تھی کہ حاجی محمد اسلم ایڈمنسٹریٹر اوقاف گوجرانوالہ اپنی مدت ملازمت پوری ہونے کے باوجود اپنے عہدے پر براجمان ہے اور اسے ابھی تک ریٹائرمنٹ لیٹر بھی نہیں جاری کیا گیا جبکہ یہ بھی انکشاف ہوا کہ حاجی محمد اسلم پہلے ہی مدت سے ڈیڑھ سال زیادہ سروس کر چکا ہے۔ جس پر سیکرٹری اوقاف طارق محمود پاشا نے نوٹس لیتے ہوئے حاجی محمد اسلم کو اپنے تمام کوائف سمیت طلب ہونیکا نوٹس جاری کیا۔ مگر اس پر لاہور سے ایک صوبائی وزیر اس کی حمایت کیلئے آپہنچے اور محکمہ پر دباﺅ ڈالا کہ وہ حاجی اسلم کے خلاف کوئی کارروائی نہ کرے۔ لیکن اس کے باوجود سیکرٹری اوقاف نے حاجی محمد اسلم کو فائنل نوٹس جاری کرتے ہوئے 26جولائی کو اپنے تمام کوائف سمیت طلب کر لیا ہے اور مقررہ تاریخ پریشتیس نہ ہونے کی صورت میں اس کے خلاف کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -