پانی مانگنا شہریوں کا حق ہے، دہشت گردی کا مقدمہ خارج کیاجائے، انجمن تحفظ حقوق شہریاں

پانی مانگنا شہریوں کا حق ہے، دہشت گردی کا مقدمہ خارج کیاجائے، انجمن تحفظ ...

  

لاہور (جنرل رپورٹر) انجمن تحفظ حقوق شہریاں کے چیئرمین میاں حاجی غلام حسین نے کہا ہے کہ پانی مانگنا شہریوں کا حق ہے اور فراہمی واسا اور وزیراعلیٰ کی ذمہ داری پانی مانگنے والے باغبانپورہ کے 250 افراد کے خلاف دہشت گردی کے مقدمہ کے درج کرانے کی مذمت کرتے ہیں اگر وزیراعلیٰ نے 4روز کے اندر جھوٹا مقدمہ خارج نہ کرایا تو شمالی باغبانپورہ وزیراعلیٰ ہاﺅس کا گھیراﺅ کریگا۔ حاجی غلام حسین نے کہا ہے کہ اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ نااہل ایم ڈی واسا کی ہدایت پر مقدمہ درج ہوا ایم ڈی واسا کو فارغ کیا جائے جس گاﺅں سے ایم ڈی کو لایا گیا ہے وہاں بھیج دیا جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -