چیئرمین نیب اور جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم پر ا عتماد نہیں، ارسلان افتخار

چیئرمین نیب اور جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم پر ا عتماد نہیں، ارسلان افتخار

  

اسلام آباد (خبرنگار) ارسلان افتخار کیس کے مرکزی کردار ڈاکٹر ارسلان افتخار نے خود پر بحریہ ٹاﺅن کے ملک ریاض کے الزامات کی تحقیقات کیلئے بنائی گئی نیب کی تحقیقاتی ٹیم پر ایک بار پھر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین نیب اور جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم پر اعتماد نہیں‘ پلانٹڈ انٹرویوز کے بعد پلانٹڈ انکوائریاں بھی کی جا رہی ہیں‘ نیب والے پریس ریلیز جاری کر دیتے ہیں لیکن مجھے نوٹس جاری نہیں کرتے‘ چیئرمین نیب کو 2 نوٹس بھجوائے مگر جواب نہ آیا‘ چیئرمین نیب کا جواب نہ دینا ان کا تعصب ظاہر کرتا ہے۔ منگل کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب اور جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم پر اعتماد نہیں ہے سب کچھ پیسے کی چمک دمک کی وجہ سے ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پلانٹڈ انٹرویوز کے بعد پلانٹڈ انکوائریاں بھی کی جا رہی ہیں۔ ڈاکٹر ارسلان افتخار نے کہا کہ چیئرمین نیب کو میں نے 2 نوٹسزبھیجے مگر کوئی جواب نہیں دیا گیا۔

مزید :

صفحہ آخر -