صوبائی دارالحکومت ‘شہری ڈیڑھ کروڑ مالیت کے قیمتی سامان سے محروم
لاہور(سپیشل رپورٹر) شہر میں چوری وڈکیتی کی درجنوں وارداتوں میں شہری ڈیڑھ کروڑ مالیت کے طلائی زےورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان سے محروم ہو گئے۔معلوم ہوا ہے کہ نواب ٹاﺅن کے علاقہ میں ڈاکوﺅں نے نواز احمد کے گھر میں25لاکھ مالیت کے طلائی زےورات، نقدی، موبائل فون اور دیگر سامان، چوہنگ میں ڈاکوﺅں نے ندیم کے گھر میں20لاکھ مالیت کے طلائی زےورات، نقدی، موبائل فون اور دیگر سامان،غازی آباد میں ڈاکوﺅں نے ظفر کے گھر سے17لاکھ مالیت کے طلائی زےورات، نقدی، موبائل فون اور دیگر سامان،ستوکتلہ میں ڈاکوﺅں نے بابرکے گھر میں18لاکھ مالیت کے طلائی زےورات، نقدی، موبائل فون اور دیگر سامان، برکیمیں ڈاکوﺅں نے بلال کے گھر میں15لاکھ مالیت کے طلائی زےورات، نقدی، موبائل فون اور دیگر سامان،ٹاﺅن شپ میں ڈاکوﺅں نے شمس کے گھر میں8لاکھ مالیت کے طلائی زےورات، نقدی، موبائل فون اور دیگر سامان، جوہر ٹاﺅن میںڈاکوﺅں نے بشیر کے گھر میں6لاکھ مالیت کے طلائی زےورات، نقدی، موبائل فون اور دیگر سامان، غالب مارکیٹ میں ڈاکوﺅں نے عاطف کے گھر سے 4لاکھ مالیت کے طلائی زےورات، نقدی، موبائل فون اور دیگر سامان،مصری شاہ میں ڈاکوﺅں نے یاسراسلم کے گھر میں ساڑھے3لاکھ مالیت کے طلائی زےورات، نقدی، موبائل فون اور دیگر سامان، گلبرگ میں ڈاکوﺅں نے گوہر کے گھر میں3لاکھ مالیت کے طلائی زےورات، نقدی، موبائل فون اور دیگر سامان،سمن آبادمیںڈاکوﺅں نے ندیم اوراسکی فیملی سے6لاکھ مالیت کے طلائی زےورات، نقدی، موبائل فون اور دیگر سامان،اسلام پورہ میں ڈاکوﺅں نے کاشف اور اسکی فیملی سے3لاکھ مالیت کے طلائی زےورات، نقدی، موبائل فون اور دیگر سامان،شاہدرہ میں ڈاکوﺅں نے بلال اور اسکی فیملی سے ڈیڑھ لاکھ مالیت کے طلائی زےورات، نقدی، موبائل فون اور دیگر سامان،باغبانپورہ میں ڈاکوﺅں نے نذیر اور اسکی فیملی سے ایک لاکھ مالیت کے طلائی زےورات، نقدی، موبائل فون اور دیگر سامان،اچھرہ میں ڈاکوﺅں نے جاوید اور اسکی فیملی سے ایک لاکھ مالیت کے طلائی زےورات، نقدی، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا۔مغل پورہ میں عثمان، سول لائنز میں احمد، گجر پورہ میں طیب، وحدت کالونی میں ارشد، گارڈن ٹاﺅن میں زوہیب کی موٹر سائیکلیں جوہر ٹاﺅن میں طارق، سبزہ زار میں کاشف ، فیکٹری ایریا میں عمر ، اچھرہ میں یاسین کی گاڑیاں چوری ہو گئیں۔