سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے ٹرینوں کی آمدورفت میں تاخیر کا نوٹس لے لیا

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے ٹرینوں کی آمدورفت میں تاخیر کا نوٹس لے لیا

  

اسلام آباد( ثناءنیوز) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی ریلویز کے چیئرمین سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے ٹرینوں کی آمد ورفت میں کئی کئی گھنٹوں کی تاخیر کا نوٹس لے لیا۔ وزارت ریلویز کے میکر ٹریز کو ذمہ داران کے خلاف انضباطی کارروائی کی ہدایت کردی۔ چیئرمین قائمہ کمیٹی نے حال ہی میں جعفر و فرید ایکسپریس کے انجن فیل ہونے کا نوٹس لیا۔ سیکرٹری ریلوے سے جواب طلب کرتے ہوئے ذمہ داران کے تعین اور ان کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے۔ اس ضمن میں منگل کو سیکرٹری ریلویز کو خط بھجوایا گیا ہے۔ کمیٹی کے چیئرمین نے سیکرٹری ریلوے کو آگاہ کیا گیا ہے کہ قائمہ کمیٹی کے اراکین ٹرینوں کی آمد ورفت، ریلوے اسٹیشنوں پر دی جانے والی سہولیات کے جائزہ کے لئے خود ٹرینوں میں سفر کریں گے۔ سیکرٹری ریلوے سے ریلویز کے اثاثوں ، واگزار جائیداروں اور ان کے استعمال کے بارے میں بھی رپورٹ طلب کی ہے۔ اسی طرح کمیٹی کے اراکان ریلویز ورکشاپس کا بھی اچانک دورے کریں گے۔

مزید :

صفحہ آخر -