ضمنی انتخابات، عبدالقادر گیلانی اور رحمان ملک کی کامیابی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری

ضمنی انتخابات، عبدالقادر گیلانی اور رحمان ملک کی کامیابی کا باقاعدہ ...

  

اسلام آباد(خبرنگار) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینٹ اور قومی اسمبلی کی نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں مشیر داخلہ رحمن ملک اور سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے عبدالقادر گیلانی کی کامیابی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دئیے ہیں۔ مشیر داخلہ رحمن ملک کو سندھ اسمبلی سے سینٹ کی ٹینکو کریٹ اور علماءو مشائخ کی سیٹ پر کامیاب قرار دیا گیا ہے ۔ رحمن ملک کی جانب سے سینٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دینے پر اس نشست پر دوبارہ انتخابات کرائے گئے جن میں رحمن ملک نے بلا مقابلہ کامیابی حاصل کی۔ وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے سید عبدالقادر گیلانی کو ملتان سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 151 سے ضمنی انتخاب میں کامیاب قرار دیا گیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -