خاتون سنگساری کیس ڈی پی او خانیوال تبدیل‘ڈی ایس پی‘ڈی ایس پی ‘ایس ایچ او‘چوکی انچارج معطل

خاتون سنگساری کیس ڈی پی او خانیوال تبدیل‘ڈی ایس پی‘ڈی ایس پی ‘ایس ایچ ...

  

لاہور (وقائع نگار خصوصی) انسپکٹر جنرل پولیو پنجاب، محمد حبیب الرحمان نے خانیوال میں مریم بی بی سنگساری کیس میں حکومت پنجاب کو واقعے کی جوڈیشل انکوائری کی سفارش کی ہے۔ انہوں نے آر پی او، ملتان کے تبادلے کی سفارشات بھی حکومت کو بھیج دی ہیں۔ صوبائی پولیس سربراہ نے ڈی پی او، خانیوال، محمد وقار عباسی کو فوری طور پر سنٹرل پولیس آفس پنجاب لاہور رپورٹ کرنے جبکہ DSP صدر سرکل خانیوال، جاوید خان، SHO کچا کھوہ، انسپکٹر شمشاد خالد اور انچارج چوکی عاقل، تھانہ کچا کھوہ سب انسپکٹر محمد اشرف کی فوری معطلی کے احکامات بھی جاری کیے ہیں۔ آئی جی پنجاب نے اس معاملے کی شفاف تحقیقات کے لئے آر پی او شیخوپورہ، ذوالفقار چیمہ کی سربراہی میں نئی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ ڈی آئی جی، انویسٹی گیشن لاہور، چودھری شفیق احمد اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن پنجاب، طارق نواز ملک اس کیس میں ذوالفقار چیمہ کی معاونت کریں گے۔

مزید :

صفحہ آخر -