افضل گروکی رحم کی اپیل کا جائزہ لوں گا، پرناب مکھرجی

افضل گروکی رحم کی اپیل کا جائزہ لوں گا، پرناب مکھرجی

  

نئی دہلی (کے پی آئی ) منتخب ،بھارتی صدر پرناب مکھرجی نے کہا ہے کہ وہ سال 2001ءمیں پارلیمنٹ حملہ کیس میں گرفتار ملزم افضل گُرو کی جانب سے دائر کی گئی رحم کی اپیل کا جائزہ لیں گے تاہم ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے ابھی وہ کوئی بات نہیں کہہ سکتے کیونکہ ابھی تک انہوں نے اپنے عہدے کا حلف نہیں اٹھایا اور نہ ہی اس مسئلہ کا جائزہ لیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو کے دوران پرناب مکھرجی کا کہنا تھا کہ میں افضل گُرو کے معاملہ پر اس وقت تک بات نہیں کروں گا جب تک میں اس معاملہ کا مکمل طور پر جائز نہ لے لوں۔پرناب مکھر جی نے کہا کہ وہ تمام پارٹیوں کے شکرگزار ہیں جنہوں نے ان کو صدر منتخب کروانے میں اپنے ووٹ کا استعمال کیا کیونکہ ایسا عام حالات میں نہیں ہوتا۔

مزید :

صفحہ آخر -