بد ترین لوڈ شیڈنگ جاری ‘شدید حبس اور گرمی کے باعث 4افراد جان کی بازی ہارگئے

بد ترین لوڈ شیڈنگ جاری ‘شدید حبس اور گرمی کے باعث 4افراد جان کی بازی ہارگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور، واربرٹن (کامرس رپورٹر، نامہ نگار) ملک میں گزشتہ روز بھی بد ترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا ۔ شدید حبس اور گرمی میں بار بار لوڈ شیڈنگ کے باعث روزہ دار مشکلات کا شکار رہے ۔ سحری او افطاری کے وقت بھی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا ۔ بجلی کی ڈیمانڈ میں اضافہ کے باعث شارٹ فال بڑھ کر ساڑھے چھ ہزار میگا واٹ سے تجاوز کر گیا ۔ بد ترین لوڈ شیڈنگ سے تنگ لوگوں کی جانب سے صوبائی دارالحکومت سمیت کئی شہروں میں احتجاج کیا گیا ۔ انرجی مینجمنٹ سیل کی جانب سے گزشتہ روز بھی شارٹ فال کے حوالے سے غلط ڈیٹا پیش کیا گیا انرجی مینجمنٹ سیل کے مطابق گزشتہ روز شارٹ فال صرف 4239 میگا واٹ رہا ۔ وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لیتے ہوئے آج پاور کمپنیوں کے ایگزیکٹوز کا اجلاس طلب کر لیا ہے ۔ صوبائی دارالحکومت میں گزشتہ روز گلشن راوی ، مصری شاہ ، چونگی امرسدھو ، ملتان روڈ پر لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے گئے مظاہرین نے ٹائر جلا کر سڑکیں بلاک کر دیں اور حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی ۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بجلی کی مجموعی ڈیمانڈ 18470 میگا وا ٹ جبکہ پیداوار 11960 میگاواٹ رہی طلب و رسد میں 6510 میگا واٹ کا فرق رہا۔ دوسری جانب واربرٹن میں موسم برسات کی بارش نہ ہونے سے آج ریکارڈ ترین گرمی تھی۔ بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور گرمی سے چار افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ متعدد صحت مند افراد گرمی برداشت نہ کرتے ہوئے بے ہوش ہوگئے۔ گرمی، حبس اور لوڈ شیڈنگ کے ستائے ہوئے مرنے والوں میں تین روزہ دار بھی شامل ہیں۔ واربرٹن کا ملک عبدالعزیز، عید گاہ کا نوجوان محمد حسین ماچھی اور احاطہ خوشی رام کے چودھری احمد گوجر کا جواں سال بیٹا نصیر احمد روزہ سے تھے جو دم توڑ گئے جبکہ بازار میں نوید احمد بابا سنتا دورعورتیں بے ہوش ہوگئیں۔واضح رہے کہ واربرٹن کے عوامابھی تک مون سون بارشوں کو ترس رہے ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -