پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7روپے فی لٹر اضافے کی سمری تیاری کرلی گئی :اضافہ روکنے کیلئے پٹرولیم لیوی کم کرنے کی تجویز

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7روپے فی لٹر اضافے کی سمری تیاری کرلی گئی ...

  

اسلام آباد(این این آئی) پٹرولیم قیمتوں میں سات روپے فی لٹر تک اضافے کی سمری تیار کی گئی ہے تاہم پٹرولیم لیوی کم کرکے اس ممکنہ اضافہ کو روکنے کی تجویز بھی دی جارہی ہے اوگرا ذرائع نے بتایا کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی اوسط قیمت میں 16 جولائی سے اب تک 5 ڈالر فی بیرل اضافہ ہوا ہے، اس طرح عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 سے 9 فی صد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، موجودہ حالات کے پیش نظر اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری تیارکرلی ہے، اس کے مطابق پٹرول اور ایچ او بی سی میں فی لٹر 7 روپیہ، ڈیزل 5 روپیہ، مٹی کا تیل 4 روپیہ ، لائٹ ڈیزل 3 روپیہ 75 پیسے مہنگا ہونے کا امکان ہے اوگرااس سمری میں حکومت کو یہ تجویز بھی کرے گی کہ پٹرولیم لیوی کو کم کرکے عوام کو اس اضافے کے بوجھ سے بچا جاسکتاہے۔

مزید :

صفحہ اول -