ایم این ایس پارٹی کی مہاراشٹر میں ٹال ٹیکس کے خلاف بغاوت

ایم این ایس پارٹی کی مہاراشٹر میں ٹال ٹیکس کے خلاف بغاوت

  

ممبئی (خصوصی رپورٹ) مہاراشٹر نونرمسن سامیٹی ( ایم این ایس) پارٹی کے سربراہ راج ٹھاکرے نے کارکنوں سے کہا ہے کہ وہ مہاراشٹر میں ٹال ٹیکس ادا نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک حکومت یہ نہیں بتاتی کہ ٹال ٹیکس کا پیسہ کہاں جاتا ہے، اس وقت تک کوئی ادائیگی نہ کی جائے۔ انہوں نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہاراشٹر حکومت کی پالیسیاں شفاف نہیں ہیں اور ٹال ٹیکس سے کمایا ہوا پیسہ تعمیر و ترقی کی بجائے دیگر اللوں تللوں پر خرچ کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں ٹال ٹیکس کے خلاف نہیں ہوں لیکن ٹیکس دینے والے شہریوں کو یہ ضرور علم ہوناچاہئے کہ ان کا دیا ہوا پیسہ کہاں جاتا ہے۔

مزید :

صفحہ اول -