ممبئی حملوں میں ملوث ملزموں کو سزا ملنی چاہئے‘امریکہ

ممبئی حملوں میں ملوث ملزموں کو سزا ملنی چاہئے‘امریکہ

  

واشنگٹن (این این آئی)امریکی دفتر خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نولینڈ نے کہا ہے کہ ممبئی حملوں کے ملزموں کو سزا ملنی چاہئے۔امریکی دفتر خارجہ کی پریس بریفنگ کے دوران وکٹوریہ نولینڈ کا کہنا تھا کہ ممبئی حملوں میں بھارتی شہریوں کے ساتھ امریکیوں کی بھی ہلاکت ہوئی تھی اسلئے امریکہ یہ چاہتا ہے کہ واقعہ کی غیرجانبدارانہ تفتیش ہونی چاہئے اور ملزموں کو کیفرکردار تک پہنچنا چاہئے۔ دفترخارجہ کی ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاک بھارت کرکٹ ڈپلومیسی کا آغاز خوش آئند ہے۔ دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری آرہی ہے اور امریکہ اس کی حمایت جاری رکھے گا۔ دونوں ممالک کو مسائل پر بات چیت جاری اور دہشت گردی سے متعلق معلومات کا تبادلہ کرنا چاہئے۔

مزید :

صفحہ اول -