اسکاﺅٹس تحریک دنیا میں نوجوانوں کی مقبول ترین تنظیم ہے ، سیمینار
لاہور (پ ر) اسکاﺅٹس تحریک دنیا میں نوجوانوں کی مقبول ترین تنظیم ہے۔ دو سو 200 ممالک میں تین کروڑ سے زائد بوائے اور گرلز اسکاﺅٹس موجود ہیں، صرف پاکستان میں تین لاکھ سے زائد بوائے اسکاﺅٹس اور گرل گائیڈز ہیں۔ ان خیالات کا اظہار چیئرپرسن پاکستان مسلم لیگ آرگنائزیشن محترمہ سیدہ لبنیٰ حسین، ممتاز دانشور حکیم اعجاز فاروقی، معروف سفر نامہ نگار مقصود چغتائی، صدارتی ایوارڈ یافتہ اسکاﺅٹ لیڈر سلم عالی، صدر گارمنٹس کمیٹی چیمبر آف کامرس اینڈ اینڈسٹریز، ندیم بھٹی، سعید بھٹی، عبدالخالد، علی رضوی، اعجاز محمد خان، رخسانہ ظفر، کنول نسیم، محمد جاوید، حسن سلام، ہریرہ مغل، مقصود چغتائی، چودھری محمد اسلم اور دیگر مقررین نے العجم اسکاﺅٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن برائے معذوراں کے زیر اہتمام سیمینار بعنوان اسکاﺅٹ تحریک کے فروغ میں میڈیا کا کردار میں کیا۔ 1965 کی جنگ کے ہیرو سرفراز رفیقی، میجر عزیز بھٹی، راشد منہاس، دلدار پرویز بھٹی، بچپن میں بوائے اسکاﺅٹ تھے جبکہ قائد اعظم نے بحیثیت پہلے گورنر جنرل پاکستان فاطمہ جناح، محمد ایوب خان، صدر جنرل ضیاءالحق، سید غوث علی اشہ، زبیدہ جلال نے عملی اسکاﺅٹنگ اور گائیڈنگ میں حصہ لیا اور اسے پسند کیا۔