سمن آباد ، ٹریفک وارڈن کے غیر اخلاقی رویے کیخلاف تاجروں کا احتجاج

سمن آباد ، ٹریفک وارڈن کے غیر اخلاقی رویے کیخلاف تاجروں کا احتجاج

  

لاہور ( سپیشل رپورٹر) مین سمن آباد روڈ کے علاقہ میں وارڈن اور لفٹر ڈرائیور کانسٹیبل نے تاجر سے بدتمیزی کرتے ہوئے اس کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کرانے کی دھمکیاں دیں مقامی تاجروں کی ایک بڑی تعداد نے وارڈن اور کانسٹیبل کے غیر اخلاقی روئیے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ان کے خلاف محکمانہ کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ پیر کی شام مصطفے ٹاﺅن کا رہائشی تاجر سعید احمد مین سمن آباد روڈ پر ایک جگہ اپنی گاڑی کھڑی کر کے قریبی کاروں کے شو روم میں چلا گیا تھوڑی دیر بعد وہ واپس لوٹا تو معلوم ہوا کہ ٹریفک وارڈن عدنان اور لفٹر ڈرائیور کانسٹیبل لیاقت اس کی گاڑی لفٹر سے اٹھا کر لے گئے ہیں اس نے جرمانہ کی رقم کی ادائیگی کر کے اپنی گاری چھڑا لی ۔ تاجر سعید احمد نے وارڈن اور کار لفٹر کانسٹیبل سے کہا کہ وہ جب گاڑی کھڑی کر رہا تھا تو وہ قریب ہی کھڑے تھے اگر وہ اسے اس وقت بتا دیتے کہ وہاں گاڑی پارک نہ کی جائے تو وہ گاڑی کھڑی نہ کرتا ۔ کار لفٹر ڈرائیور کانسٹیبل نے جواب دیا کہ وہ اس کے باپ کے ملازم نہیں کہ اسے بتاتے۔ سعید نے کانسٹیبل لیاقت کو بد تمیزی سے منع کیا تو وارڈن نے بھی تاجر سے بدتمیزی شروع کر دی وارڈن اور کانسٹیبل نے سعید کو دھمکی دی کہ وہ فوراً بھاگ جائے ورنہ وہ اس کے خلاف مقدمہ درج کروا دیں گے واقعہ کا علم ہونے پر مقامی تاجروں کی ایک بڑی تعداد موقع پر آ گئی انہوں نے وارڈن اور کانسٹیبل کے غیر اخلاقی رویہ کے خلاف احتجاج کیا تو وارڈن اور کانسٹیبل دونوں تاجر سعید کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے چلے گئے ۔

مزید :

ایڈیشن 1 -