سانحہ گیاری، ملبے سے ایک اور جوان کا جسد خاکی برآمد، تعداد62ہوگئی

سانحہ گیاری، ملبے سے ایک اور جوان کا جسد خاکی برآمد، تعداد62ہوگئی

  

اسکردو( این این آئی) گیاری سیکٹر میں گلیشیائی ملبے سے پاک فوج کے ایک اور جوان کا جسد خاکی برآمد کر لیا گیا، نکالے گئے شہدا کی تعداد62ہو گئی۔ گیاری سیکٹر کے گلیشیائی ملبے سے مزید ایک جوان کا جسد خاکی نکال لیا گیا جسے شناخت کیلئے گوماہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ گیاری سیکٹر سے اب تک نکالے گئے جوانوں کی تعداد62ةہ گئی ہیں،جن میں سے سات جوانوں کی شناخت کا عمل تاحال جاری ہے۔ گیاری سیکٹر میں موسم گرم ہونے کے باعث گلیشیائی ملبہ تیزی سے پگھل رہا ہے۔ دوسری جانب نادرا کی خصوصی ٹیمیں بائیو میٹرک سسٹم کے ذریعے شہید جوانوں کی شناخت کررہی ہیں جبکہ سرچ آپریشن کے حوالے سے اعلیٰ عسکری قیادت کو وڈیولنک کے ذریعے آگاہ کیا جارہا ہے۔

مزید :

ایڈیشن 1 -