شہریوں کے قیمتی وقت کو محفوظ بنانے کیلئے ڈور ٹو ڈور ٹیسٹنگ کیمپ کا اہتمام

شہریوں کے قیمتی وقت کو محفوظ بنانے کیلئے ڈور ٹو ڈور ٹیسٹنگ کیمپ کا اہتمام

  

لاہور ( سپیشل رپورٹر)سٹی ٹریفک پولیس لاہوررمضان المبارک میں شہریوں کے قیمتی وقت کو محفوظ کرنے کےلئے زیادہ سے زیادہ ڈور ٹو ڈور ٹیسٹنگ کیمپ کا اہتمام کررہی ہے۔اس سلسلے میںآج جوہر ٹاﺅن سیکٹرEمیں ٹیسٹنگ کیمپ لگایا جائےگا۔جبکہ 26جون کوفاطمہ جناح میڈیکل کالجز کے طلبہ و طالبات اور28جون کوڈیسکون میس میں لائسنس جاری کر نے کےلئے ٹیسٹنگ کیمپ لگائے جائیں گے۔تمام تر قانو نی تقاضے پورے کر نے اور مکمل ڈرائیونگ ٹیسٹ لینے کے بعد شہریوں کو لائسنس جاری کئے جارہے ہیں۔شہریوںکی سہولت اور آسانی کےلئے مو بائل لر نر پر مٹ وین سرکاری و نیم سرکاری اداروں،ہاﺅسنگ سوسائیٹز،تجارتی و پبلک مقامات سمیت دیگر اہم اداروں میں جاکر شہریوں کو ڈرائیونگ لرنر پر مٹ جاری کر رہی ہے۔لر نر پرمٹ کے42روز پورے ہو نے کے بعد انہی کے اداروں میں فریش ڈرائیونگ لائسنس جاری کر نے کےلئے ٹیسٹنگ کیمپ لگائے جا رہے ہیں۔

مزید :

ایڈیشن 1 -