کوئٹہ ، نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ڈپٹی ڈائریکٹر سکولز زخمی

کوئٹہ ، نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ڈپٹی ڈائریکٹر سکولز زخمی

  

  کوئٹہ(آن لائن) کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ڈپٹی ڈائریکٹر اسکولز زخمی ہوگئے،زخمی ہونے کے باوجود ڈپٹی ڈائریکٹر نے ایک مبینہ حملہ آور کو اپنی گاڑی کے نیچے کچل دیا جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہوگیا.ذرائع کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر اسکولز ابرار احمد جیسے ہی شاوکشاہ روڈ پر نظامت تعلیمات اپنے دفتر پہنچے وہاں دفتر کے قریب پہلے سے موجود دو مسلح افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئے تاہم انہوں نے موقع سے فرار ہوتے ایک مبینہ حملہ آور پر گاڑی چڑھا دی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگیا اور بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی ہلاک ہوگیا،

مزید :

ایڈیشن 1 -