انور ورک جیسے افسر پولیس کا سرمایہ ہیں ، فورس کو ان پر فخر ہے ، آئی جی پنجاب

انور ورک جیسے افسر پولیس کا سرمایہ ہیں ، فورس کو ان پر فخر ہے ، آئی جی پنجاب

  

لاہور (وقائع نگار خصوصی) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب محمد حبیب الرحمان نے کہا ہے کہ انور ورک جیسے افسر پنجاب پولیس کا سرمایہ ہیں اور فورس کو ان کی کارکردگی اور بطور ڈی جی، ایف آئی اے تعیناتی پر فخر ہے۔ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کے یہ ریمارکس ان کی طرف سے ایڈیشنل آئی جی پنجاب ملک خدا بخش اعوان نے آج سنٹرل پولیس آفس مین ڈی جی، ایف آئی اے کے اعزاز میں منعقد ہونے والی ایک الوداعی میٹنگ میں دیئے۔ میٹنگ میں ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز، محمد طاہر، ڈی آئی جی R&D ، محمد ایملش، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب علی عامر ملک، اے آئی ایڈمن، سہیل سکھیرا، اے آئی جی، ٹریننگ مقصودالحسن، اے آئی جی آپریشنز، صاحبزادہ شہزاد سلطان اور ایس ایس پی سجاد منج نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی جی، ایف آئی اے انور ورک نے انسپکٹر جنرل پولیس، پنجاب محمد حبیب الرحمان کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی رہنمائی اور سرپرستی کی وجہ سے مجھے بہت چیزیں سیکھنے کو ملیں اور انہوں نے ہر معاملے میں مجھے فری ہینڈدیئے رکھا اور میری رہنمائی کی۔ انور ورک نے کہا کہ انہیں پنجاب پولیس کیلئے اپنی خدمات پر فخر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہاں سے جانے کے بعد بھی میری خدمات پنجاب پولیس کے لئے حاضر رہیں گی۔

مزید :

ایڈیشن 1 -