چاکلیٹ کھانے سے خون گاڑھا ہوتا ہے نہ نالیوں میں جمتا ہے ، جدید تحقیق

چاکلیٹ کھانے سے خون گاڑھا ہوتا ہے نہ نالیوں میں جمتا ہے ، جدید تحقیق

  

لندن(بیورورپورٹ) جدید تحقیق کے مطابق بلیک چاکلیٹ کھانے سے خون گاڑھا ہوتا ہے اور نہ نالیوں میں جمتا ہے ماہرین کی تحقیق کے مطابق روزانہ تھوڑا سا چاکلیٹ کھانے سے خون کی نالوں میں خون کو جمنے سے روکتا ہے اور خون کو گاڑھا نہیں ہونے دیتا جس طرح اسپرین خون کو پتلا کرتی ہے اور شریانوں میں خون کو جمنے سے روکتی ہے تحقیقاتی ماہرین نے چاکلیٹ استعمال کرنے والے 139 افراد کے ٹیسٹ لیے اور انہوں نے انہیں مزید تحقیقات کیلئے نا اہل قرار دیدیا کیونکہ انہوں نے اپنی چاکلیٹ کھانے کی عادت نہیں چھوڑی۔ تحقیقاتی ٹیم کے مطابق روزانہ تھوڑا سا چاکلیٹ کھانا اور ہاٹ چاکلیٹ پینے اور اسے اپنی خوراک کا حصہ بنانے والے افراد کی صحت بہت اچھی رہتی ہے چاکلیٹ کے اثرات اسپرین کی طرح ہوتے ہیں جس طرح وہ خون کو گاڑھا ہونے سے روکتی ہے اور شریانوں میں خون کے بہاو¿ کو بہتر رکھنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

مزید :

ایڈیشن 1 -