آسام‘لسانی فسادات میں ملوث شرپسندوں کودیکھتے ہی گولی مارنے کاحکم

آسام‘لسانی فسادات میں ملوث شرپسندوں کودیکھتے ہی گولی مارنے کاحکم

  

 نئی دہلی(آن لائن) بھارت کی ریاست آسام میں لسانی فسادات میں ہلاک افراد کی تعداد اکیس ہوگئی ہے.متاثرہ ضلع کوکراجھر میں شر پسندوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم دیاگیا ہے.پولیس کے مطابق کوکراجھر میں جمعے کی رات سے شروع ہونیوالے فسادات کے ریاست کے مختلف علاقوں تک پھیل گئے ہیں جن میں مسلسل ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے.کوکرا جھر سے مزید چار لاشیں ملی ہیں۔ کوکراجھرChirang،Dhubri کے علاقوں میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے. خراب حالات کی وجہ سے پچاس ہزار افراد مختلف کیمپوں میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے ہیں

مزید :

ایڈیشن 1 -