ڈسٹرکٹ جیل فیصل آباد کے باہر سے ملزم فرار، دو پولیس اہلکار گرفتار

ڈسٹرکٹ جیل فیصل آباد کے باہر سے ملزم فرار، دو پولیس اہلکار گرفتار
ڈسٹرکٹ جیل فیصل آباد کے باہر سے ملزم فرار، دو پولیس اہلکار گرفتار

  

فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈسٹرکٹ جیل کے باہر سے ڈکیتیوں کی وارداتوں میں ملوث ملزم کے فرار ہونے پر حفاظت پر مامور دواہلکاروں کوگرفتار کرلیاگیاہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ڈکیتیوں سمیت متعدد وارداتوں میں ملوث تاندلیانوالہ کے رہائشی ملزم کاشف کو ڈسٹرکٹ جیل بند کرنے کے لیے لایاگیاکہ وہ پولیس اہلکاروں کو چکما دے کر فرار ہوگیاجس پر غفلت برتنے کے الزام میں دونوں اہلکاروں کو گرفتار کرکے تھانہ سول لائن میں بند کردیااور ملزم کی تلاش شروع کردی ۔ دو دن قبل ہی تھانہ صدر نے ملزم کاشف کی گرفتاری کو بڑی کامیابی قراردیاتھا۔

مزید :

فیصل آباد -