لاہور سے بنک ڈکیتیوں کا ماسٹر مائنڈ گرفتار
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) سی آئی اے پولیس نے بنک ڈکیتیوں کا ماسٹر مائنڈ دلبر خان گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق ملزم کو حساس اداروں کی مدد سے آج صبح چار بجے گرفتار کیا گیا۔ حکام نے بتایا کہ گرفتار ملزم کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا اور ملزم سے اہم انکشافات کاامکان ہے ۔