لاپتہ افراد کیس: پشاور ہائیکورٹ نے صوبائی حکومت سے جواب طلب کرلیا

لاپتہ افراد کیس: پشاور ہائیکورٹ نے صوبائی حکومت سے جواب طلب کرلیا
لاپتہ افراد کیس: پشاور ہائیکورٹ نے صوبائی حکومت سے جواب طلب کرلیا

  

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)پشاورہائیکورٹ نے href="https://dailypakistan.com.pk/tag/لاپتہ">لاپتہ افراد سے متعلق ایڈیشنل چیف سیکرٹری ، سیکرٹری داخلہ اور خیبرپختونخواہ حکومت سے جواب طلب کرلیاہے ۔خیبرایجنسی سے href="https://dailypakistan.com.pk/tag/لاپتہ">لاپتہ رحیم اللہ کے کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کہاکہ اغواءیا لوگوں کو غائب کرنے پر خاموش نہیں رہ سکتے ،اگر کسی کے پاس ملزمان کے خلاف کوئی ثبوت ہیں تو سامنے لائے جائیں ،عدالت کوئی مداخلت نہیں کرے گی ۔چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہاکہ ایس ایچ اوز نے اپنے علاقوں کو مویشی منڈیاں بنارکھاہے۔عدالت نے چیف سیکرٹری کو حکم دیاکہ href="https://dailypakistan.com.pk/tag/لاپتہ">لاپتہ افراد سے متعلق پولیس کے کردار پر نوٹیفکیشن پر عمل درآمد کرائیں اورعدالت کو کارروائی پر مجبور نہ کریں ۔ واپڈا کے تین اہلکاروں کے اغواءکے کیس میں عدالت نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری فاٹا سے جواب طلبکرتے ہوئے کہاکہبتایاجائے پولیٹیکل انتظامیہ کوحاصل فورسز کی مدد کے باوجودوادی تیرہ میں حکومت کی رٹ کیوں نہیں ؟عدالت نے سیکرٹری داخلہ اور خیبرپختونخواہ حکومت سے جواب طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 16اگست تک ملتوی کردی۔

مزید :

پشاور -