تحفہ رمضان ۔۔۔شاٹ فال 4540میگاواٹ ہوگیا، بجلی کی قیمتوں میں اضافے کاامکان

تحفہ رمضان ۔۔۔شاٹ فال 4540میگاواٹ ہوگیا، بجلی کی قیمتوں میں اضافے کاامکان
 تحفہ رمضان ۔۔۔شاٹ فال 4540میگاواٹ ہوگیا، بجلی کی قیمتوں میں اضافے کاامکان

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بجلی قلت چار ہزار میگاواٹ سے زائد پر برقرار اور قیمتوں میں ایک مرتبہ پھراضافے کا امکان ہے۔ سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے جون کے لیے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 26پیسے اضافے کا مطالبہ کردیاہے جس کی حتمی منظوری جمعرات کو دی جائے گی ۔سی پی پی اے کے مطابق جون میں فرنس آئل پر پیدا کی گئی بجلی کی فی یونٹ لاگت 16روپے 49پیسے اور ڈیزل پر 20روپے 33پیسے آئی جبکہ سترہ پیسے فی یونٹ بجلی چوری کی نذر ہوئی ۔دوسری طرف این ٹی ڈی سی کے مطابق بجلی کی طلب 18489میگاواٹ جبکہ پیداوار13949میگاواٹ ہوگئی ۔

مزید :

بزنس -