وفاقی کابینہ کا پاسپورٹ سکینڈل پر برطانوی عدالت سے رجوع کا فیصلہ ، نیٹو سپلائی پر تحریری معاہدہ کی بھی منظوری
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی کابینہ نے پاسپورٹ سکینڈل پر اخبار دی سن کے خلاف برطانوی عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی زیرصدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں برطانوی اخبار دی سن کے خلاف ہتک عزت کادعویٰ دائر کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ۔ وفاقی کابینہ کے مطابق اخبار دی سن نے پاسپورٹ سکینڈل پر جھوٹی اور بے بنیاد خبر شائع کی ۔ اجلاس کے دوران نادرا حکام نے وفاقی کابینہ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ برطانوی اخبار دی سن کی خبر غلط ہے ۔ وفاقی کابینہ نے مشیر داخلہ کواجاز ت دے دی ہے کہ وہ پاسپورٹ سکینڈل پر فور ی ایکشن لیںجس میں پوری حکومتی مشینری ان کا ساتھ دے گی ۔اجلاس کے دوران نیٹو سپلائی پر وفاقی کابینہ نے امریکہ کے ساتھ تحریری معاہدے کی منظوری دے دی ہے ۔اس موقع پر وفاقی کابینہ کو امریکہ سے کیے جانے والے معاہدے کا مسودہ پیش کیا گیا جو منظوری کے بعد واپس لے لیا گیاتاکہ خفیہ دستاویز ات منظر عام پرآنے سے روکاجاسکے۔