ایفیڈرین سکینڈل میں ملوث چاروں ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 24اگست تک توسیع

ایفیڈرین سکینڈل میں ملوث چاروں ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 24اگست تک توسیع
ایفیڈرین سکینڈل میں ملوث چاروں ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 24اگست تک توسیع

  

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک ) انسداد منشیات کی خصوصی عدالت نے ایفی ڈرین سکینڈل میں چار ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 24 اگست تک توسیع کردی ۔سماعت کے دوران عدالت کے جج ظفر اقبال چوہدری نے چاروں ملزمان عنصر فاروق، شیخ نثار، افتخار بابر سمیت وزارت صحت کے سابق عہدیدار عبدالستار سورانی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 24 اگست تک توسیع کردی ہے۔ چاروں ملزمان کو اڈیالہ جیل سے سخت سیکیورٹی میں فاضل عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے اینٹی نارکوٹکس فورس کو آئندہ سماعت کے موقع پر مقدمے کا چالان پیش کرنے کا بھی حکم دے دیا ہے۔

مزید :

راولپنڈی -