شامی باغیوں نے ہیلری کو باغ باغ کر دیا

شامی باغیوں نے ہیلری کو باغ باغ کر دیا
شامی باغیوں نے ہیلری کو باغ باغ کر دیا

  

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے کہا ہے کہ شام میں باغیوں کی پیش رفت جاری ہے اور وہ جلد ملک کا کنٹرول سنبھال لیں گے۔میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شام میں باغیوں کی فتح یقینی ہے اور انہیں ملک چلانے اور فرقہ وارانہ کشیدگی کو روکنے کیلئے منصوبہ بندی کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ حزب اختلاف کی جماعتوں کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے اور شام کو جلد ایک پرامن ریاست میں تبدیل کردیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بشار الاسد حکومت کیلئے اب بھی وقت ہے کہ وہ انتقال اقتدار کیلئے مذاکرات کا آغاز کریں تاکہ ملک میں تشدد کی موجودہ لہر کے خاتمے کا حل نکل سکے۔

مزید :

بین الاقوامی -