دینی قوتیں جلد اقتدار میں آئیں گی: ڈاکٹر وسیم
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) جماعت اسلامی پنجاب کے امیر ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا ہے کہ امریکہ، یورپ،بھارت اورکفر کی دوسری طاقتیں ہر گز نہیں چاہتیں کہ پاکستان میں اللہ کی نام لیوا حکومتیں آئیں۔ پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سید وسیم اختر کا کہنا تھا کہ وہ قوتیں تباہ و برباد ہوگئیں جنہوں نے دین اسلام کو ترک کرکے کفر کی طاقتوں کو سجدہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی نفاذ شریعت کیلئے جدو جہد کررہی ہے، منزل دور نہیں، مصر، تیونس، مراکش اور ترکی کی طرح پاکستان میں بھی دینی قوتیں برسر اقتدار آئیں گی۔