کراچی جل رہا ہے، شاہ ” بانسری“ بجا رہا ہے

کراچی جل رہا ہے، شاہ ” بانسری“ بجا رہا ہے
کراچی جل رہا ہے، شاہ ” بانسری“ بجا رہا ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سکھر(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں گز شتہ ایک ہفتے کے دوران ٹارگٹ کلنگ کاکوئی بڑا واقعہ نہیں ہوا،حالات بہتر ہورہے ہیں کراچی بڑا شہر ہے ایک آدھ کلنگ کے واقعات ٹارگٹ کلنگ نہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے انکا کہنا تھا کہ متحدہ قومی مومنٹ سے بلدیاتی نظام پر اتفاق ہوا ہے ہم چاہتے ہیں کے چارو ں صوبوں میں ایک ساتھ انتخابات ہوں۔انکا کہنا تھا کی اگر حالات سازگار ہوئے تو اکتوبر یا نومبر میں انتخابات کا سوچ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں نمایاں کمی آئی ہے حالات بہتری کی جانب جا رہے ہیں۔ رمضان میں عوام کے لئے سستا آٹا بھی فراہم کر رہے ہیں اور منافع خوروں کے خلاف چھاپہ مار کاروائیاں کی جارہیں بہت سے علاقوں میں خود دورے کر کے عوامی شکایات سنی ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -