نادرا کی ’رسوائی‘ پر پاکستان برطانوی اخبار کے خلاف دعویٰ کرے گا

نادرا کی ’رسوائی‘ پر پاکستان برطانوی اخبار کے خلاف دعویٰ کرے گا
نادرا کی ’رسوائی‘ پر پاکستان برطانوی اخبار کے خلاف دعویٰ کرے گا

  

اسلام آ باد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ ''دی سن" کی شہرت اچھی نہیں، نادرا کو برطانوی اخبار کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ ۔کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے انکا کہنا تھا کہ کابینہ نے پاسپورٹ سکینڈل کا سختی سے نوٹس لیا ہے جبکہ نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی پاکستان کا ایک معتبر اور قابل اعتماد ادارہ ہے۔ برطانوی اخبار نے نادرا کے حوالے سے مضروضے پر مبنی خبر شائع کی ہے اگر کہیں نادرا سے غلطی سے بھی پاسپورٹ بن جائے تو پھر بھی برطانیہ جانا ممکن نہیں ہے۔ انکا کہنا تھا کہ حکومت نے نادرا کو برطانوی اخبار"دی سن" کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے بریفنگ کے دوران میڈیا کو بتایا کہ وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے اپنے دورہ افغانستان اور وہاں ہونے والے دو طرفہ اور سہہ فریقی مذاکارت کے حوالے سے کابینہ کو آگاہ کیا اور بتایا کہ افغانستان نے پاکستانی تاجروں کو ملٹی پل ویزہ دینے پر اتفاق کیا ہے۔ قمر زمان کائرہ نے بتایا کہ کابینہ کو بلوچستان پر تفصیلی بریفنگ دی گئی جبکہ پارلیمنٹ کی سفارشات کی روشنی میں نیٹو سپلائی کی بحالی پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔

مزید :

قومی -