رحما ن ملک نے رانا ثناءاللہ کو ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا

رحما ن ملک نے رانا ثناءاللہ کو ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا
رحما ن ملک نے رانا ثناءاللہ کو ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاسپورٹ سکینڈل میں ملوث ہونے کا الزام لگانے پر مشیر داخلہ رحمان ملک نے پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناءاللہ کو 10 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوادیاہے جس میں رحمان ملک کا کہنا ہے کہ رانا ثناءاللہ نے ان پر بے بنیاد اور من گھڑت الزامات لگائے ہیں جس کی وہ شدید مذمت کرتے ہیں۔ رحمان ملک نے کہا کہ رانا ثناءاللہ جھوٹ بولنے کے ماہر ہیں اور اپنے آقاﺅں کو خوش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف سازش میں جو بھی ملوث پایا گیا وہ قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکے گا۔ مشیر داخلہ نے تحقیقاتی ٹیم کو پاسپورٹ سکینڈل کی تہہ تک پہنچنے کا حکم دیا ہے۔

مزید :

اسلام آباد -