پاک فوج نے گیاری کے مزید تین شہداءتلاش کر لئے
راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج نے سانحہ گیاری کے مزیدتین شہدا کے جسد خاکی تلاش کر لئے ہیںجو شنا خت کیلئے گوانما ہسپتال منتقل کردیے گئے ہیں۔ اس طرح اب ملبے سے تلاش کئے جا نے والے شہدا ءکی تعداد69 ہو گئی ہے۔ واضح رہے کہ گیاری سیکٹر میں برفانی تودے تلے دب کر 124 فوجی اور 11 شہری شہید ہو گئے تھے۔