رحمان ملک زرداری کا پیغام لے کر الطاف بھائی کی خدمت میں پیش ہو گئے

رحمان ملک زرداری کا پیغام لے کر الطاف بھائی کی خدمت میں پیش ہو گئے
رحمان ملک زرداری کا پیغام لے کر الطاف بھائی کی خدمت میں پیش ہو گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) مشیر داخلہ رحمان ملک نے لندن میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے ملا قات کی اور صدر زرداری کا پیغام پہنچایا۔ ملاقات میں پاکستان کو درپیش خطرات، داخلی و خارجی مسائل اور ملک کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اورطے کیا گیا کہ ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی ملک کی سلامتی، جمہوریت کی بقاء اور عوام کے مسائل کے حل کیلئے مل کر کام کرتی رہیں گی۔ الطاف حسین نے کہا کہ عوام کے مسائل کے حل خصوصاً رمضان المبارک میں گراں فروشی اور بجلی کی لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کیلئے حکومت موثر اقدامات کرے۔

مزید :

کراچی -