دوہری شہریت رکھنے والے افسروں کی بیرون ملک تعیناتی پر پابندی کی تجویز

دوہری شہریت رکھنے والے افسروں کی بیرون ملک تعیناتی پر پابندی کی تجویز
دوہری شہریت رکھنے والے افسروں کی بیرون ملک تعیناتی پر پابندی کی تجویز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کے اجلاس میں دہری شہریت رکھنے والے افسروں کی بیرون ملک تعیناتی پر پابندی لگانے کی تجویز پیش کر دی گئی ہے۔ اس تجویز پر ابتدائی بحث کے بعد ان افسروں کی مکمل تفصیلات طلب کر لی گئی ہیں۔ قائمہ کمیٹی کا اجلاس حاجی عدیل احمد کی صدارت میں ہوا جس میں دوہری شہریت رکھنے والے افسروں کے معاملات پر غور کیا گیا اور وزارت خارجہ کے دہری شہریت والے تمام افسروں کے ساتھ ساتھ ایک ہی جگہ 10 سال سے تعینات افسروں کی تفصیلات طلب کر لی گئیں۔

مزید :

قومی -